وہابیت کے چہرے
 

گیارہویں فصل
وہابیت کے جواب میں لکھی جانے والی کتابوں کی فہرست
اکثراسلامی فرقوں کے علماء نے وہابیت کی بدعتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دور میں مناظرے کئے ہیں اور کتاب و سنت نیز اپنے اسلاف کی سیرت اور اجتہاد کی روشنی میں ان کے عقائد کے ابطال میں متعدد کتابیں اور رسالے تالیف کئے ہیں۔
اپنے قارئین کی آسانی کے لئے ہم اس مقام پر بعض اہم کتابوں کی فہرست اور ان کے مصنفین اور مؤلفین کے نام ذکر کر رہے ہیں:
١۔ الاصول الاربعة فی تردید الوہابیة، مؤلفہ خواجہ سرہندی۔
٢۔ اظہار العقوق ممن منع التوسل بالنبیّ و الولیّ الصدوق،مؤلفہ: شیخ مشرفی مالکی جزایری۔
٣۔ الاقوال المرضیة فی الردّ علی الوہابیة،مؤلفہ: محمد عطاء اللّٰہ۔
٤۔ الانتصار للاولیاء الابرار،مؤلفہ: شیخ طاہر سنبل حنفی
٥۔ الاوراق البغدادیة فی الحوادث النجدیة، مؤلفہ: شیخ ابراہیم راوی۔
٦۔ البراہین الساطعة،مؤلفہ: شیخ سلامہ عزامی۔
٧۔ البصائر لمنکری التوسل: مؤلفہ:شیخ حمد اللّٰہ داجوی۔
٨۔ تاریخ آل سعود،مؤلفہ: ناصر السعید۔
٩۔ تجرید سیف الجہاد لمدعی الاجتہاد،مؤلفہ: شیخ عبد اللّٰہ بن عبد اللطیف شافعی۔
١٠۔ تحریض الأغبیاء علی الاستغاثة بالأنبیاء و الأولیائ، مؤلفہ: شیخ عبد اللّٰہ، بن ابراہیم، میر غینی۔
١١۔ تہکم المقلدین بمن ادعی تجدید الدین، مؤلفہ: شیخ محقق،محمد، بن عبد الرحمان حنبلی۔
١٢۔ التوسل بالنبیّ و بالصالحین، مؤلفہ: ابوحامد بن مرزوق۔
١٣۔ جلال الحق فی کشف احوال شرار الخلق، مؤلفہ: شیخ ابراہیم حلمی۔
١٤۔ الحقایق الاسلامیة فی الردّ علی المزاعم الوہابیة بأدلة الکتاب و السنة النبویة، مؤلفہ: مالک داوود۔
١٥۔ خلاصة الکلام فی امراء البلد الحرام،مؤلفہ: سید احمدبن زینی دحلان ،مفتی مکہ۔
١٦۔ الدرر السنیة فی الردّ علی الوہابیة،مؤلفہ: سید احمد بن زینی دحلان مفتی مکہ۔
١٧۔ ردّ علی محمّد بن عبد الوہاب، مؤلفہ: شیخ اسماعیل تمیمی مالکی تونسی۔
١٨۔ الردّ علی الوہابیة،مؤلفہ: فقیہ حنبلی عبد المحسن الأشیقری۔
١٩۔ الردّ علی الوہابیة،مؤلفہ: شیخ ابراہیم، بن عبد القادر ریاحی تونسی مالکی۔
٢٠۔ رسائل فی الردّ علی الوہابیة۔
وہابیوں کی رد میں بہت سارے کتابچے تحریر کئے گئے ہیں جن کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کی گنتی مشکل ہے ان میں سر فہرست خود محمد بن عبد الوہاب کے دور کے لوگوں کے خطوط ہیں خاص طور سے جو کچھ حنبلی علماء نے ان کی مخالفت میں تحریر کیا ہے. ان میں سے اکثر خطوط مندرجہ ذیل کتابوںمیں نقل ہوئے ہیں ملاحظہ فرمایئے: ابو حامد مرزوق کی''التوسل بالنبیۖ و الصالحین'' ،احمد بن زینیی دحلان کی''الدرر السنیہ فی الرد علی الوہابیہ'اور استاد حسین حلم الیشیق کی کتاب'' علماء المسلمین و الوہابیون''۔
٢١۔ سعادة الدارین فی الردّ علی الفرقتین الوہابیة و مقلدة الظاہریة: شیخ ابراہیم، بن عثمان سمنودی مصری۔
٢٢۔ السیف الباتر لعنق المنکر علی الأکابر، مؤلفہ: ابو حامد مرزوق۔
٢٣۔ سیف الجبار المسلول علی اعداء الابرار، مؤلفہ: شاہ فضل رسول قادری۔
٢٤۔ صلح الاخوان فی الردّ علی من قال بالشرک و الکفران ،مؤلفہ: شیخ داؤود بن سلیمان بغدادی۔
٢٥۔ الصواعق الالٰہیہ فی الرد علی الوہابیة:مؤلفہ: شیخ سلیمان بن عبد الوہاب، (محمدبن عبد الوہاب کے بھائی)
٢٦۔ فتنة الوہابیة: احمد بن زینی دحلان۔
٢٧۔ الفجر الصادق: شیخ جمیل صدقی زہاوی۔
٢٨۔ فصل الخطاب فی الردّ علی محمّد بن عبد الوہاب،مؤلفہ: شیخ سلیمان بن عبد الوہاب (محمد بن عبد الوہاب کے بھائی)
٢٩۔ کشف الارتیاب فی اتباع محمّد بن عبد الوہاب،مؤلفہ: سید محسن امین۔
٣٠۔ ہٰذہ ہی الوہابیة،مؤلفہ: شیخ محمد جواد مَغنیہ۔
ان کے علاوہ بھی متعدد کتابیں موجودہیں جن میں سے بعض کے نام کیونکہ اس کتاب کے اندر ذکر ہوچکے ہیں لہٰذا ہم نے اختصار کی بناپران کو یہاں ذکر نہیں کیاہے۔