نماز کے دوران کی دعائیں

 

میں نے اپنا رُخ اس خدا کی طرف کیا جو آسمانوں اور زمین کا خالق غائب و حاضر کا جاننے والا ہے باطل سے کٹا ہوافرمانبردار ہوں اورمشرکوں سے نہیں ہوں بیشک میری نماز میری عبادت اور میری زندگی اور میری موت خدا کی لیے ہے جو جہانوں کا ربّ ہے اس کا کوئی ثانی نہیں مجھے یہی حکم ملا اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں

 

وَجَّھْتُ وَجْھِی لِلَّذِی فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ عالِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّہادَةِ حَنِیفاً مُسْلِماً وَمَا أَنَا مِن الْمُشْرِکِینَ إِنَّ صَلوٰتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَ بِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔

 

نہیں ہے معبود مگر الله جو بردبار اور سخی ہے، نہیں ہے معبود مگر الله جو بلند و بزرگ تر ہے ، پاک تر ہے الله جو مالک ہے سات آسمانوں کا اور مالک ہے سات زمینوں کا اور جو کچھ ان میں ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور جو کچھ ان کے نیچے ہے اور عظمت والے عرش کا مالک ہے، حمد ہے، الله کے لیے جو عالمین کا رب ہے اور درود ہو حضرت محمد اور ان کی پاک آل(ع) پر۔

 

لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ سُبْحانَ اللهِ رَبِّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْاَرَضِینَ السَّبْعِ وَمَا فِیہِنَّ وَمَا بَیْنَہُنَّ وَمَا تَحْتَہُنَّ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ، وَالصَّلاةُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّیِّبِینَ۔

 

La ilaha illallahul Halimul Karim, La ilaha illallahul 'Aliyyul 'Azim, Subhanallahi Rabbis samawatis sab', wa Rabbil 'arazinas sab', wama fi hinna wama bayna hunna, wa Rabbil 'arshil 'azim, wal hamdu lillahi Rabbil'alamin.

اے بہترین ذات جس سے مانگا جاتا ہے اور بہترین عطا کرنے والے مجھے رزق دے اور میرے عیال کو رزق دے اپنے فضل سے کیونکہ یقینا توبڑے فضل کا مالک ہے ۔

یَا خَیْرَ الْمَسْؤُولِینَ وَیَا خَیْرَ الْمُعْطِینَ اُرْزُقْنِی وَارْزُقْ عِیَالِی مِنْ فَضْلِکَ فَإِنَّکَ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیمِ۔

 

Ya Khayral Mas'ulin wa Ya Khayral Mu'tin, Urzuqni warzuq 'Ayali Min Fazlika Fa Innaka Zulfazlil 'Azim

و تقبل شفاعتہ و الرفع درجتہ