اذان اور اقامت ﴿

اذان مشاہد، ایران] [دیکھیں / سنیں ] [ڈاؤنلوڈ ]  | اذان [دیکھیں / سنیں  ] [ڈاؤنلوڈ ] |  اذان پر ایک مضمون

اذان اور اقامت

(903) ہر مرد اور عورت کیلئے مستحب ہے کہ روزانہ کی واجب نمازوں سے پہلے اذان اور اقامت کہے اور ایسا کرنا دوسری واجب یا مستحب نمازوں کیلئے مشروع نہیں لیکن عید فطر اور عید قربان سے پہلے جبکہ نماز باجماعت پڑھیں تو مستحب ہے کہ تین مرتبہ "الصلوٰة"کہیں

(904) مستحب ہے کہ بچے کی پیدائش کے پہلے دن یا ناف اکھڑنے سے پہلے اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے۔

(905) اذان اٹھارہ جملوں پر مشتمل ہے:

اذان اور اسکا ترجمہ 

یعنی خدائے تعالیٰ اس سے بزرگ تر ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔

چار مرتبہ

اَللّٰہُ اَکْبَرُ 

یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ یکتا اور بے مثل اللہ کے علاوہ کوئی اور پرستش کے قابل نہیں ہے۔

دومرتبہ

اَشْھَدُاَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ

یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے پیغمبر اور اسی کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں۔

دومرتبہ

اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ

یعنی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علی علیہ السلام مومنوں کے امیر اور تمام مخلوق پر اللہ کے ولی ہیں۔

دومرتبہ

اَشْھَدُاَنَّ علیا امیرالمومنین حجۃ اللّٰہِ

یعنی نماز کی طرف جلدی کرو۔

دومرتبہ حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ

یعنی رستگاری کیلئے جلدی کرو۔

دومرتبہ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ

یعنی بہترین کام کیلئے جو نماز ہے جلدی کرو۔

دومرتبہ حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ

یعنی خدائے تعالیٰ اس سے بزرگ تر ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔

دومرتبہ اَللّٰہُ اکْبَرُ

یعنی یکتا اور بے مثل اللہ کے علاوہ کوئی اور پرستش کے قابل نہیں۔

دومرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ
اقامت اور اس کا ترجمہ

یعنی خدائے تعالیٰ اس سے بزرگ تر ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔

چار مرتبہ

اَللّٰہُ اَکْبَرُ 

یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ یکتا اور بے مثل اللہ کے علاوہ کوئی اور پرستش کے قابل نہیں ہے۔

دومرتبہ

اَشْھَدُاَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ

یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے پیغمبر اور اسی کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں۔

دومرتبہ

اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ

یعنی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علی علیہ السلام مومنوں کے امیر اور تمام مخلوق پر اللہ کے ولی ہیں۔

دومرتبہ

اَشْھَدُاَنَّ علیا امیرالمومنین حجۃ اللّٰہِ

یعنی نماز کی طرف جلدی کرو۔

دومرتبہ حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ

یعنی رستگاری کیلئے جلدی کرو۔

دومرتبہ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ

یعنی بہترین کام کیلئے جو نماز ہے جلدی کرو۔

دومرتبہ حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ

یعنی بالتحقیق نماز قائم ہوگئی۔

دومرتبہ قَدْقَاَمَتِ الصَّلَاةُ

یعنی خدائے تعالیٰ اس سے بزرگ تر ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔

دومرتبہ

اَللّٰہُ اکْبَرُ

یعنی یکتا اور بے مثل اللہ کے علاوہ کوئی اور پرستش کے قابل نہیں۔

دومرتبہ

لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ

     

 

(907) ضروری ہے کہ اذان اور اقامت کے جملوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہو اور اگر ان کے درمیان معمول سے زیادہ فاصلہ رکھا جائے تو ضروری ہے کہ اذان اور اقامت دوبارہ شروع سے کہی جائیں۔

(908) اگر اذان یا اقامت میں آواز کو گلے میں گھمائے اور کیفیت یہ ہو کہ غنا ہو جائے یعنی اس طرح کہے جیسا کہ لہو و لعب اور کھیل کود کی محفلوں میں آواز نکالنے کا دستور ہے تو وہ حرام ہے اور اگر غنا نہ ہو تو مکروہ ہے۔

(909) تمام صورتوں میں جب کہ نمازی مشترک وقت رکھنے والی دو نمازوں کو پے درپے ادا کرے ، اگر اس نے پہلے نماز کیلئے اذان کہی ہو تو بعد والی نماز کیلئے اذان ساقط ہے ۔ خواہ دو نمازوں کا جمع کرنا بہتر نہ ہو یا ہو مثلا عرفہ کے دن جو نویں ذی الحجہ کا دن ہے ، اگر ظہر کے فضیلت کے وقت میں نماز پڑھے تو ظہر اور عصر کی نمازوں کا جمع کرنا ، چاہے وہ شخص خود میدان عرفات میں نہ ہو اور عید قربان کی رات میں مغرب اور عشاء کی نمازوں کا جمع کرنا اس شخص کیلئے جو مشعرالحرام میں ہو اور ان نمازوں کو عشاء کے فضیلت والے وقت میں جمع کرے۔ ان صورتوں میں اذان ساقط ہونے کی شرط یہ ہے کہ دو نمازوں کے درمیان زیادہ فاصلہ ہولیکن نفل اور تعقیبات پڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ان صورتوں میں اذان مشروعیت کی نیت سے نہ کہی جائے بلکہ روز عرفہ اور مشعر والی صورتوں کیلئے بیان شدہ شرائط کے ہوتے ہوئے اذان کہنا خلاف احتیاط ہے اگرچہ مشروعیت کی نیت سے نہ ہو۔

(910) اگر نماز جماعت کیلئے اذان اور اقامت کہی جاچکی ہو تو جو شخص اس جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہواس کیلئے اذان اور اقامت نہ کہے۔

(911) اگر کوئی شخص نماز کیلئے مسجد میں جائے اور دیکھے کہ نماز جماعت ختم ہوچکی ہے تو جب تک صفیں ٹوٹ نہ جائیں اور لوگ منتشر نہ ہوجائیں وہ اپنی نماز کیلئے اذان اور اقامت نہ کہے یعنی ان دونوں کا کہنا مستحب تاکیدی نہیں بلکہ اگر اذان دینا چاہتا ہو تو بہتر یہ ہے کہ بہت آہستہ کہے ۔ اگر دوسری نماز جماعت قائم کرنا چاہتا ہو تو ہرگز اذان اور اقامت نہ کہے۔

(912) پچھلے مسئلے میں مذکورہ صورت کے علاوہ چھ شرطوں کے ساتھ اذان اور اقامت ساقط ہوجاتی ہے ۔

(1) نماز جماعت مسجد میں ہو اورا گر مسجد میں نہ ہو تو اذان اور اقامت سا قط نہیں ہوگی۔

(2) اس نماز کیلئے اذان اور اقامت کہی جاچکی ہو۔

(3) نماز جماعت باطل نہ ہو۔

(4) اس شخص کی نماز اور نماز جماعت ایک ہی جگہ پر ہو لہٰذا اگر نماز جماعت مسجد کے اندر پڑھی جائے اور وہ شخص مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا چاہے تو مستحب ہے کہ اذان اور اقامت کہے۔

(5) نماز جماعت ادا ہو ۔ لیکن اس بات کی شرط نہیں کہ خود اس کی نماز بھی فرادی ہونے کی صورت میں ادا ہو۔

(6) اس شخص کی نماز اور نماز جماعت کا وقت مشترک ہو ۔ مثلاً دونوں نماز ظہر یا دونوں نماز عصر پڑھیں یا نماز ظہر جماعت سے پڑھی جارہی ہو اور وہ شخص نماز عصر پڑھے یاوہ شخص ظہر کی نماز پڑھے اور جماعت کی نماز عصر کی نماز ہو اور اگر جماعت کی نماز غرض آخری وقت میں پڑھی جائے اور وہ چاہے کہ مغرب کی نماز ادا پڑھے تو اذان اور اقامت اس پر سے ساقط نہیں ہوگی۔

(913) جو شرطیں سابقہ مسئلے میں بیان کی گئی ہیں اگر کوئی شخص ان میں سے تیسری شرط کے بارے میں شک کرے یعنی اسے شک ہو کہ جماعت کی نماز صحیح تھی یا نہیں تو اس پر سے اذان اور اقامت ساقط ہے لیکن اگر وہ دوسری پانچ شرائط میں سے کسی ایک کے بارے میں شک کرے تو بہتر ہے کہ اذان اور اقامت کہے البتہ اگر جماعت ہو تو ضروری ہے کہ رجاء کی نیت سے کہے۔

(914) اگر کوئی شخص کسی دوسرے کی اذان جو اعلان یا جماعت کی نماز کیلئے کہی جائے، سنے تو مستحب ہے کہ اس کا جو حصہ سنے خود بھی اسے آہستہ آہستہ دہرائے۔

(915) اگر کسی شخص نے کسی دوسرے کے اذان اور اقامت سنی ہو خواہ اس نے ان جملوں کو دہرایا ہو یا نہ دہرایا ہو تو اگر اس اذان اور اقامت اور اس نماز کے درمیان جو وہ پڑھنا چاہتا ہو زیادہ فاصلہ نہ ہوا ہو اور اذان و اقامت سننے کی ابتداء ہی سے نماز ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنی نماز کیلئے اس اذان اور اقامت پر اکتفاء کرسکتا ہے ۔ لیکن یہ حکم اس نمازجماعت کیلئے محل اشکال ہے کہ جہاں اذان صرف امام جماعت نے یا صرف مامومین نے سنی ہو۔

(916) اگر کوئی مرد ، عورت کے اذان کو لذت کے قصد سے سنے تو اس کی اذان ساقط نہیں ہوگی بلکہ عورت کی اذان سن کر اذان کا ساقط ہونا مطلقاً محل اشکال ہے۔

(917) ضروری ہے کہ نماز جماعت کی اذان اور اقامت مرد کہے لیکن عورتوں کی نماز جماعت میں اگر عورت اذان اور اقامت کہہ دے تو کافی ہے اور ایسی جماعت میں عورت کے اذان و اقامہ پر اکتفاء کرنا جس کے مرد ، عورت کے محرم ہوں محل اشکال ہے۔

(918) ضروری ہے کہ اقامت ، اذان کے بعد کہی جائے علاوہ ازیں اقامت میں معتبر ہے کہ کھڑے ہو کراور حدث سے پاک ہو کر (وضو یا غسل یاتیمم کرکے ) کہی جائے۔

(919) اگر کوئی شخص اذان اور اقامت کے جملے بغیر ترتیب کے کہے مثلاً حی علی الفلاحکا جملہ حی علی الصلاة سے پہلے کہے تو ضروری ہے کہ جہاں سے ترتیب بگڑی ہو وہاں سے دوبارہ کہے۔

(920) ضروری ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیان فاصلہ نہ ہو اور اگر ان کے درمیان اتنا فاصلہ ہو جائے کہ جو اذان کہی جاچکی ہے اسے اس اقامت کی اذان شمار نہ کیا جاسکے تو اذان باطل ہے ۔ علاوہ ازیں اگر اذان و اقامت کے اور نماز کے درمیان اتنا فاصلہ ہوجائے کہ اذان اور اقامت اس نماز کی اذان اور اقامت شمار نہ ہو تو اذان اور اقامت باطل ہوجائیں گے۔

(921) ضروری ہے کہ اذان اور اقامت صحیح عربی میں کہی جائیں لہٰذا اگر کوئی شخص انہیں غلط عربی کاایک حرف کی جگہ کوئی دوسرا حرف کہے یا مثلاً ان کا ترجمہ اردو زبان میں کہے تو صحیح نہیں ہے۔

(922) ضروری ہے کہ اذان اور اقامت ، نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد کہی جائیں اور اگر کوئی شخص عمداً یابھول کروقت سے پہلے کہے تو باطل ہے مگر ایسی صورت میں جب کہ وسط نماز میں وقت داخل ہو تو اس نماز پر صحیح کا حکم لگے گا کہ جس کا مسئلہ 732 میں ذکر ہوچکا ہے۔

(923) اگر کوئی شخص اقامت کہنے سے پہلے شک کرے کہ اذان کہی ہے یا نہیں تو اذان کہے اور اگر اقامت کہنے میں مشغول ہوجائے اور شک کرے کہ اذان کہی ہے یا نہیں تو اذان کہنا ضروری نہیں۔

(924) اگر اذان اور اقامت کہنے کے دوران کوئی جملہ کہنے سے پہلے ایک شخص شک کرے کہ اس نے اس سے پہلے والا جملہ کہا ہے یا نہیں تو ضروری ہے کہ جس جملے کی ادائیگی کے بارے میں اسے شک ہوا ہوا سے ادا کرے لیکن اگر اسے اذان یا اقامت کا کوئی جملہ ادا کرنے کے دوران شک ہو کہ اس نے اس سے پہلے والا جملہ کہا ہے یا نہیں تو اس جملے کا کہنا ضروری نہیں۔

(925) مستحب ہے کہ اذان کہتے وقت انسان قبلے کی طرف منہ کرکے کھڑا ہو اور وضو یا غسل کی حالت میں ہواور ہاتھوں کو کانوں پر رکھے اور آواز بلند کرے اور کھینچے اور اذان کے جملوں کے درمیان قدرے فاصلہ دے اور جملوں کے درمیان باتیں نہ کرے۔

(926) مستحب ہے کہ اقامت کہتے وقت انسان کا بدن ساکن ہو اور اذان کے مقابلے میں اقامت آہستہ کہے اور اس کے جملوں کو ایک دوسرے سے ملا نہ دے لیکن اقامت کے جملوں کے درمیان اتنا فاصلہ نہ دے جتنا اذان کے جملوں کے درمیان دیتا ہے۔

(927) مستحب ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیان ایک قدم آگے بڑھے یا تھوڑی دیر کے لئے بیٹھ جائے یا سجدہ کرے یا ذکر کرے یا دعا پڑھے یا تھوڑی دیر کیلئے ساکت ہوجائے یا کوئی بات کرے یا دو رکعت نماز پڑھے لیکن نماز فخر کی اذان اور اقامت کے درمیان کلام کرنا مستحب نہیں ہے۔

(928) مستحب ہے کہ جس شخص کو اذان دینے پر مقرر کیا جائے وہ عادل اور وقت شناس ہو ، نیز یہ کہ بلند آہنگ ہو اور اونچی جگہ پر اذان دے۔

 

سوال و جواب - آیت اللہ العظمی سیستانی - اذان و اقامت کے سلسلے میں
سوال: اشھد ان علیا ولی اللہ کے ساتھ اشھد ان علیا و ابناءہ المعصومین حجج اللہ یا اشھد ان علیا حجۃ اللہ جیسے جملہ کا اضافہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے.
۲سوال: کیا اذان کی نیت سے اشھد ان علیا ولی اللہ کہنا جایز ہے؟ کیا اس کے پڑھنے سے اذان صحیح ہوگی؟
جواب: تشریع کے قصد سے کہنا جایز نہیں ہے لیکن اذان صحیح ہے
۳سوال: ریڈیو اور ٹیلی ویزن پر ہونے والی اذان، نماز کا وقت ہو جانے کے لیے کافی ہے؟
جواب: نماز کا وقت داخل ہونےکا اطمینان ہونا ضروری ہے
۴سوال: کیا جمعہ کے روز خطبے کو طول دینے کی خاطر ظہر کی اذان پندرہ مینٹ پہلے کہی جا سکتی ہے؟
جواب: اذان اول وقت کہی جائے گی، وقت سے پہلے نہیں۔
۵سوال: اذان و اقامت کا کیا حکم ہے؟ دونوں میں سے کون واجب ہے؟
جواب: دونوں مستحب موکد ہیں.
۶سوال: اگر دو نماز کے درمیان دس مینٹ کے قریب دعا وغیرہ کا فاصلہ ہو جائے تو کیا پھر بھی دوسری نماز کے لیے اذان ساقط ہے؟ اور اگر ان شرایط میں کوئی اذان کہتا ہے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس حالت میں بھی اذان ساقط ہے اور اگر کوئی کہتا ہے تو اس سے اس کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
۷سوال: نماز جماعت کے وقت مسجد میں، ماموم یا فرادیٰ نماز پڑھنے والے کے لیے، مستحب عمل کے طور پر اذان و اقامت کا کہنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: ایسے موقعوں پر اگر جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں تو اذان و اقامت ساقط ہے
اذان کی کچھ آڈیو فائل

اذان - تلاوت 1

اذان - تلاوت 2

اذان - تلاوت 3

اذان - تلاوت 4

اذان - تلاوت 5

اذان - تلاوت 6

اذان - تلاوت 7

اذان - تلاوت 8

اذان - تلاوت 9

اذان - تلاوت 10

اذان - تلاوت 11

اذان - تلاوت 12

اذان - تلاوت 13

اذان - تلاوت 14

اذان - تلاوت 15

اذان - تلاوت 16

نماز با جماعت   فائدے اور ثواب    

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

 نماز کے انڈیکس پر جائیں

قرآن انڈیکس پر جایئں