گنہگار عورتیں
 

٦١ ۔ زبان درازی
ایسی عورت جو اپنے شوہر کے سامنے زبان درازی کرے
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :
ما من امرئة تردّ علی زوجھا الا علّقت یوم القیامة بلسانھا ، و سمّرت بمسامیر من نار . (١ )
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :
جو عورت اپنے شوہر کے سامنے حاضر جوابی سے کام لیتے ہوئے زبان دراز کرے تو خداوند متعال روز قیامت اسے اس کی زبان سے معلق کر دے گا . اور اس کے ( ہاتھوں میں ) آگ کی میخیں گاڑی جائیں گی .
--------------
(١ ) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤٠ .

٦٢ ۔ ہمسر کی توہین
ایسی عورت جو شوہر سے کہے : اُف ہے تم پر
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :
ما من امرئة قالت لزوجھا : اُفّاً لک الا لعنھا اللہ من فوق العرش و الملائکة و الناس اجمعین . (١ )
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :
جو عورت اپنے شوہر کے سامنے کہے : اُف ہے تم پر . تو خداوند متعال ، ملائکہ اور تمام لوگ اس پر لعنت کرتے ہیں .
--------------
( ١ ) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام و مستدرکاتھا ١ : ٥٢٤ .

٦٣ ۔ مستحب روزہ
ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر مستحب روزہ رکھے
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :
ما من امرئة تصوم بغیر اذن زوجھا تطوّعاً لا لفرض شھر رمضان و غیرہ من النذر الا کانت من الآثمین . ( ١ )
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
جو عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر ماہ رمضان یا نذر کے علاوہ مستحب روزہ رکھے تو وہ گناہ گار شمار ہوگی .
--------------
( ١ ) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤١ .

٦٤ ۔ چغل خور عورت
ایسی عورت جو دوسروں میں اختلاف ایجاد کرے
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :
لیلة اسری بی الی السماء ، رأیت نسائً من امتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنھنّ فبکیت لما رأیت من شدّت عذابھنّ … و رأیت امرئة رأسھا رأس الخنزیر و بدنھا بدن الحمار . فانھا کانت نمّامة کذّابة . ( ١ )
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :
جب مجھے معراج پہ لے جایا گیا تو وہاں پہ میں نے اپنی امت کی عورتوں کو سخت عذاب میں مبتلا دیکھا . جسے دیکھ کر میں پریشان ہوا اور ان پر ہونے ولے عذاب کی سختی کو دیکھکر گریہ کیا…
میں نے ایک عورت کو دیکھا جس کا سر خنزیر کا تھا اور بدن گدھے کا . یہ وہ عورت تھی جو چغل خوری کیا کرتی اور جھوٹ بولتی تھی .
--------------
( ١ ) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، ٢٤ .

٦٥ ۔ چغل خوری
ایسی عورت جو لوگوں کو آپس میں لڑائے
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :
من مشی فی نمیمة بین اثنین سلّط اللہ علیہ فی قبرہ ناراً تحرقہ الی یوم القیامة . و اذا خرج من قبرہ سلّط اللہ علیہ تنّینا أسود ینھش لحمہ حتی یدخل النار . ( ١ )
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :
جو شخص دو آدمیوں کے درمیان چغل خوری کی خاطر قدم بڑھائے تو خداوند متعال اس کی قبر میں قیامت تک کے لئے آگ کو مسلط کر دے گا .
اور جب قبر سے نکلے گا تو ایک سیاہ سانپ اس پر مسلط کردیا جائے گا جو اس کے جہنم میں داخل ہونے تک اس کے بدن کے گوشت کو کاٹتا رہے گا .
--------------
( ١ ) عقاب الأعمال : ٣٣٥ ؛ اعلام الدین : ٤١٥ .

٦٦ ۔ گالیاں دینے والی عورت
ایسی عورت جو گالیاں دیتی ہو
قال الامام الصادق علیہ السلام :
سمع رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم امرئة تسبّ جاریة لھا و ھی صائمة ۔ فدعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بطعام .
فقال لھا : کلی . فقالت : انی صائمة .
فقال صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم : کیف تکونین صائمة و قد سببّت جاریتک ؟ انّ الصوم لیس من الطعام و الشراب . ( ١ )
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک عورت کو حالت روزہ میں اپنی کنیز کو گالیاں دیتے سنا . تو کھانالانے کا حکم دیا اور اس عورت سے کہا : اسے کھاؤ . وہ کہنے لگی : میں تو روزے سے ہوں .
اس وقت آنحضرت ( ص ) نے فرمایا : تم کیسے روزے سے ہو جب کہ اپنی کنیز کو گالیاں دی رہی تھی .
بے شک روزہ فقط کھانے پینے سے اجتناب کا نام نہیں ہے . ( بلکہ انسان کے تمام اعضاء روزے سے ہونے چاہئیں ) .
--------------
( ١ ) اصول کافی ٤ : ٨٧ ؛ من لا یحضرہ الفقیہ ٢ : ٦٨ .